اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا ملازمین کی تنخواہوں میں پیپلز پارٹی دور میں کیا گیا پندرہ فیصداضافہ واپس لے لیا۔
نادرا ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ چوہدری نثارکی زیر صدارت نادرا بورڈ کا اجلاس میں کیا گیا ۔
چوہدری نثار کااجلاس میں کہنا تھا چیئرمین نادرا کا تقررپہلی بارنادرا آرڈیننس کی بنیادپر کیا گیا، ماضی میں من پسند لوگوں کو اس عہدے پر لگایا جاتا تھا ۔
ان کا کہنا تھا نادرا میں آئندہ بیرون ملک تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی اورنادراکو عوام کا مرکز بنایا جائے گا۔
چوہدری نثارکوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں نادراکوتین ارب اسی کروڑکی بچت ہوئی۔
اجلاس میں موٹر وے پر سیکیورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔