کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کو لگنے والی گولی چھوٹے ہتھیار کی تھی، مکمل تحقیقات کے بعد قاتل کی شناخت ممکن ہوگی۔
غلام قادرتھیبو نےکہا کہ اگر کسی کو اعتماد نہیں تو انویسٹیگیشن ٹرانسفر کر دیں گے۔
- Advertisement -
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ نائن زیرو کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، انکا مزید کہنا تھا کہ شہر میں جہاں بھی خطرہ ہوگا وہ سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
یاد رہے کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران جواں سال کارکن وقاص علی شاہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کی ہلاکت اب تک معمہ بنی ہوئی ہے۔