اسلام آباد : عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس لاہور کا مینڈیٹ ہے تو مینار پاکستان کا احاطہ عوام سے بھر کر دکھائے۔
انتخابی دھاندلی پر بنے جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے ن لیگ کو چیلنج کیا کہ ان کے پاس لاہور کا مینڈیٹ ہے تو مینار پاکستان کا احاطہ ہی عوام سے بھر کے دکھادیں۔
انھوں نے کہا کہ ووٹ سےتبدیلی کا راستہ روکا جائےتومارشل لاء کا راستہ ہی رہ جاتا ہے، ن لیگ کے رہنماوں کا کہنا تھا پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکی۔
اس سے پہلے جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس ناصر الملک کا پی ٹی آئی کےوکیل سےمکالمہ میں کہنا تھا کہ آپ کے پاس ن لیگ کی دھاندلی کے کیاشواہد ہیں؟ جس پر حفیظ پیر زادہ نے کہا نواز شریف اور وزراء کے حلقوں میں بہت زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔
پیپلز پارٹی کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل میں کہافارم پندرہ کی اہمیت اس طرح ہے جس طرح دیو کی جان کسی چڑیا میں ہوتی تھی، فارم پندرہ کی حفاظت بھی چڑیا کی طرح ضروری تھی۔