تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وہ پاکستانی اداکارہ جن کی والدہ کا تعلق لبنان سے ہے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے بتایا ہے کہ اپن کی والدہ کا تعلق لبنان سے ہے۔

سینئر ادکارہ ثمینہ پیر زادہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے بتایا کہ اُن کی والدہ کا تعلق لبنان سے ہے، والد اور والدہ کی پہلی ملاقات سعودی عرب میں ہوئی۔

سارہ کے مطابق اُن کے والد سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھے، ملاقات کے بعد دونوں کے اہل خانہ کی رضامندی کے بعد شادی ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ  اُن سمیت چار بہن بھائیوں کی پیداش مدینے میں ہوئی۔سارہ خان نے بتایا کہ میرا ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے عالیانہ فلک رکھا ہے۔

سارہ خان اور فلک شبیر مختلف مواقعوں پر اپنی بیٹی کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرچکے ہیں، جنہیں دیکھ کر صارفین پوری فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -