اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پی ایس پی ریلی پرشیلنگ اوررہنماؤں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس پی کی ریلی کے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور رہنماؤں کی گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا نامناسب عمل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پی ایس پی ریلی پر پولیس کی شیلنگ کی مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین عوام کے بنیادی مسائل کےحل کیلئے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، رہنماؤں کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کیلئےحقوق مانگنے والوں پرتشدد پراترآئی ہے، پرامن سیاسی اجتماع پراس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔

- Advertisement -

گورنرسندھ کا واقعے پراظہارتشویش

گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر پی ایس پی کی ریلی کے شرکاء پر پولیس کے لاٹھی چارج اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارتشویش کیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کو سیاسی قیادت سےعزت کےساتھ ڈیل کرناچاہیے تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ صورتحال کو معمول پرلانےکیلئےاقدامات کیےجائیں، خواتین اوربچوں سےنرمی کے ساتھ پیش آیاجائے۔

حیران ہوں کہ سندھ حکومت کو کیا ہوگیا ہے، حافظ نعیم

دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ سندھ حکومت کو کیا ہوگیا ہے، پانی دینےکےبجائےیہ لوگ شیلنگ کرتےہیں، سندھ حکومت مسائل حل کرنےکےبجائےاحتجاج سےروکتی ہے۔

پانی مانگنے والوں کو واٹرکینن سے دھودیا گیا، خرم شیرزمان

علاوہ ازیں تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پانی مانگنے والوں کو واٹرکینن سے دھو رہی ہے،سندھ حکومت کےرویے کی سخت مذمت کرتاہوں۔

سیاسی جماعتیں پرامن احتجاج کاحق رکھتی ہیں، حقوق کا مطالبہ کرنےوالوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اورشیلنگ شرمناک عمل ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کس قانون کےتحت پر امن احتجاج پرشیلنگ کی گئی، سندھ حکومت شرمندہ ہے، پانی دینےمیں ناکام ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ایس پی کارکنان پرپولیس کےتشدد کی مذمت کرتےہیں، حکومتوں کےرویوں سےآمریت اورسفاکیت جھلکتی ہے، چند افراد احتجاج کیلئے نکلےتو حکومت کے پاؤں تلےزمین نکل گئی۔

علی زیدی کا کہنا تھاکہ محرومی ختم کرنےکی بجائے ریاستی طاقت کااستعمال شرمناک ہے، پی ایس پی کی ریلی ریڈزون پہنچی ہی نہیں تھی، کریک ڈاؤن کیسے کردیاگیا، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہےکریک ڈاؤن کیسے کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں