اسلام آباد: فاٹا سےمتعلق صدارتی آرڈیننس کی واپسی کانوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے، پولنگ انیس مارچ کوہونےکا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق فاٹا سےمتعلق صدارتی آرڈیننس کی واپسی کانوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے ،سینیٹ میں فاٹا کی چار نشستوں کےلئے انتخابات کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
جس کے مطابق پولنگ انیس مارچ کو ہونے کا امکان ہے، جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل پانچ مارچ کی رات ایوان صدر سے جاری نوٹیفیکیشن میں دوہزار دو کے صدارتی حکم نامے کو واپس لے لیا گیاتھا۔
جس کے بعد فاٹا سے منتخب ممبر قومی اسمبلی کاچار ووٹ ڈالنے کا حق ختم کرکےایک ووٹ ڈالنے کی تجویزکی منظورکرلی گئی تھی۔