پاکستانی شوبز انڈسٹری نامور اداکارہ حنا چوہدری واٹس ایپ پر دھوکا کھانے سے بچ گئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ حنا چوہدری نے شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو دوست سے دھوکا دیا تھا؟
اداکارہ نے وضاحت دی کہ دوست نے دھوکا نہیں دیا میں نے صرف یاد رکھنے کے لیے یہ کہہ دیا تھا۔
حنا چوہدری نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ دوست کا واٹس ایپ پر پیغام آیا اور کہا کہ پیسوں کی ضرورت ہے اور مجھے ابھی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کچھ پلان ایسے ہوتے ہیں کہ آپ دھوکا کھانے سے بچ جاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جس اکاؤنٹ میں میری رقوم آتی ہیں اس پر آن لائن بینکنگ نہیں کروائی، مجھے جب بھی پیسے ٹرانسفر کرنا ہوتا ہے اے ٹی ایم کا رخ کرنا پڑتا ہے، آن لائن بینکنگ والے اکاؤنٹ میں زیادہ رقم موجود نہیں ہوتی۔
حنا چوہدری کے مطابق انہوں نے دوست سے کہا کہ ابھی میرے اکاؤنٹ میں اتنی رقم نہیں تم اگر انتظار کرسکتی ہو تو کل بھیج دوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دوسری دوست کو کال کی تو اس نے پوچھا کہ تمہاری اس سے بات ہوئی ہے تو میں نے کہا نہیں ہوئی پھر اس دوست نے بتایا کہ چند روز قبل میری کزن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا اور اس نے پیسے بھیج دیے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ پھر میں نے دوست کو واٹس ایپ پر نہیں ڈائریکٹ کال کی اور وہ کہنے لگی کہ اگر تمہیں پیسوں کا میسج آیا ہے تو نہیں بھیجنا کیونکہ میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ حنا چوہدری نے اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ’ترک وفا‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں محب مرزا، زینب قیوم، اریج چوہدری ودیگر شامل تھے۔