اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رائیونڈ مارچ : صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں‌ ڈالے گی، رانا ثناء اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور اُن کی جماعت ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں تاہم مسلم لیگ ن اس ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ’’3 ستمبر کی ریلی کو بھی فیصلہ کُن دن قرار دیا گیا تھا تاہم قوم نے جمہوریت کے دشمنوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’پنجاب حکومت رائیونڈ ریلی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی کیونکہ ہم تحریک انصاف کی انتشار کی پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ ’’جانثار فورس کارکنوں کا اپناجذبہ ہے وہ اپنے قائد کے دفاع کے لیے خود میدان میں آئے ہیں تاہم پارٹی نے انہیں کوئی پالیسی نہیں دی‘‘۔

پڑھیں: پاکستان بھر سے لوگ 30 ستمبر کو رائے ونڈ پہنچیں، عمران خان

یاد رہے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ سے قبل لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے رائیونڈ پہنچ گئے ، کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم ہرصورت اپنے قائد کا دفاع کریں گے‘‘۔

بعد ازاں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’رائیونڈ مارچ کے حوالے سے کارکنان پرامن رہیں، عمران خان فارغ آدمی ہیں اُن کے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت بہت ہے‘‘۔

مزید پڑھیں:  عمران خان بے روزگار اور فارغ آدمی ہیں، مریم نواز

دوسری جانب عمران خان نے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے رائیونڈ مارچ کے پروگرام کا اعلان کیا اور کارکنان و عوام کو 30 ستمبر کو  رائیونڈ پہنچنے کی اپیل کی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’یہ فیصلہ کُن مظاہرے ہے اگر اس وقت کچھ نہ کیا گیا تو آئندہ بھی ملک میں کرپشن کرنے والا گروہ حکمرانی کے مزے لیتا رہے گا‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں