جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پارا چنار دھماکوں کے متاثرین کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پارا چنار: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پارہ چنار ضرور آنا چاہیے تھا، پارا چنار دھماکوں کے متاثرین کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے ہمراہ اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچے اور وہاں 7 روز سے  دھرنے میں بیٹھے  متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

عمران خان نے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر پارا چنار دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ ہم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے متاثرین کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم کو پارا چنار ضرور آنا چاہیے تھا مگر افسوس وہ نہ آئے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں سے ایف سی آر ختم کر کے انہیں خیبرپختونخواہ میں شامل کیا جائے۔

قبل ازیں آرمی چیف آف اسٹاف پارا چنار پہنچے اور انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی، عمائدین اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوئی جس کے بعد وہاں کے لوگوں نے 8 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں