ممبئی : بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی، بھارتی میڈیا نے واویلا کیا کہ بنگلہ دیش نے ڈھاکا حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بیان دیا ہے تاہم شیخ حسینہ واجد کے خصوصی مشیر نے اپنے ایسے انٹرویو کی تردید کردی۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی اور اپنے جھوٹ کے سبب شرمندگی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارتی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے اسپیشل ایڈوائزر کا جھوٹا انٹرویو نشر کردیا جس میں مشیر نے کہا کہ ڈھاکا حملوں میں پاکستان ملوث ہے اور پاکستان ان حملوں کا ذمہ دار ہے۔
بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول اس وقت کھلا جب بھارتی وزاعظم کے خصوصی مشیر برائے عالمی امور گوہر رضوی نے اپنے ایسے انٹرویو کی تردید کی اور کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔
مشیر خصوصی گوہر رضوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا مجھ سے جھوٹی بات منسوب کررہا ہے ، ہم نے اس واقعے کے خلاف سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے خلاف احتجاج کیاہے۔