ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹوئیٹر اب اردو، فارسی، عربی، عبرانی زبانوں میں بھی دستیاب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کی ویب سائیٹ اردو ، فارسی ، عربی اور عبرانی زبان میں بھی دستیاب ہے۔

کم و بیش تیرہ ہزار رضاکار ٹرانسلیٹرز کی بدولت ٹوئٹر نے اب اپنی ویب سائیٹ پر افریقہ ، مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کی زبانوں کو بھی شامل کر لیا ہے۔

ٹوئیٹر کا کہنا ہے کہ دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانوں کو ویب سائٹ میں شامل کرنا ایک مشکل کام تھا، جسکے لیے کمپنی نے نئے فریم ورک متعارف کروائے۔

ان چار نئی زبانوں کے اضافہ سے ٹوئٹر اب اٹھائیس مختلف زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں سے پانچ دائیں سے بائیں لکھی جانے والی زبانیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان زبانوں میں سروس فراہم کرنے سے ان افراد کو ٹوئٹر استعمال کرنے میں آسانی ہو گی جو انگریزی نہیں جانتے لیکن ٹوئٹر پر اپنے پیغامات درج کرنا چاہتے ہیں۔

یوزرز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اردو زبان منتخب کرنے کے لیے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں جا کر زبان کی اسیٹنگز کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں