دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹوبورڈ میٹنگ میں پابندی کے شکار فاسٹ بولرمحمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس دبئی میں جاری ہے۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں جس میں محمدعامرکی سزاختم کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ پرپابندی کے شکارفاسٹ محمد عامر کو کلیئر کردیا ہے اور رسمی کارروائی کے بعد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
آئی سی سی نے گزشتہ سال آئین میں ترامیم کی تھیں جس کے بعد پابندی کے شکارکرکٹرزکو پابندی ختم ہونے سے چند ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
دوہزاردس کے لارڈزٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث محمدعامرپرپانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو ستمبر میں ختم ہوگی۔