کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور کراچی میں پانی کے بحران کے حل کے لئےتجاویز پیش کیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے بعدتحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ان کے مسائل کو غور سے سنا ہے اور یقین دلایا ہے کہ واٹر بورڈ میں کرپشن اور گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لئے ایک جماعت نے پانی کا مسئلہ اٹھایا وہ جماعت ہمیشہ حکومت میں شامل رہی مگر اس جماعت نے کبھی بھی پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، اب بلدیاتی الیکشن کی تیاری ہے۔
پی ٹی آئی رہنماءخرم شیر زمان نے کہا کہ اب پانی پر لڑائیاں ہوں گی ، اس لئے کے فور منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ آئندہ سال گرمیوں میں پانی کا بحران ختم ہوسکے۔