کراچی : شہر کے گنجان آباد علاقے پاپوش نگرمیں پندرہ منٹ میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں دو ڈاکٹرزجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے انار کلی بازار میں واقع کلینک پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر علی اکبراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
دوسری جانب پاپوش میں واقع قبرستان کے نزدیک چند منٹ کے وقفے سے ایک اور کلینک پر فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں ڈاکٹر سید یاور حسین جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آورموٹر سائیکلوں پرسوارتھے اورواردات کرتے ہی جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی نوعیت فرقہ وارانہ ہے
مقتول ڈاکٹرعلی اکبر کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں سے ضابطے کی کاروائی کے بعدمیت ورثہ کے حوالے کی جائے گی۔