کابل: افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اے آر وائی نیوزکے نمائندے فیض اللہ خان کی رہائی کیلئےعدالتی چارہ جوئی کی تیاری کرلی ہے۔
افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے نے اےآروائی انتظامیہ کو ایک کے ذریعے مطلع کیا کہ فیض اللہ کی سزا کے خلاف اعلیٰ افغان عدالت میں اپیل کی جائے گی اس کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے نے افغان حکام سے فیض اللہ تک سفارتی رسائی بھی طلب کی ہے، معاملے کی سنجیدہ نوعیت پرامریکا نے بھی فیض اللہ خان کی سزا کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے فیض اللہ کی سزا سے متعلق معلومات حاصل کرکے تفصیلات جاری کی جائیں گی، اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کوغلطی سے سرحد پارکرنے پرافغانستان میں چارسال قید کی سزاسنائی گئی ہے، دنیا بھر کے صحافی خبر کی تلاش میں جان خطرے میں ڈال کر اور بعض اوقات بغیردستاویزات سفر کرتے ہیں، اور ان حقائق سے سب آگاہ بھی ہیں۔