منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستانی فلموں کو ایک بارپھر آسکرایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے کا سنہری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں کوایک بارپھر آسکرایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے کا سنہری موقع مل گیا ہے،آسکرایوارڈمیں شامل ہونے کے لئے پاکستان اکیڈمی کی سلیکشن کمیٹی نے پچیس اگست کی ڈیڈلائن دے دی۔

دنیا ئے فلم کا سب سے بڑا میلہ آسکرایوارڈ شوبز سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کی دلی خواہش کہ اسے ہی آسکرایوارڈ مل جائے، شرمین عبید کے بعد آسکرکی دوڑ میں ایک بارپھر تیزی آگئی کیونکہ پاکستان اکیڈمی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، اٹھاسی ویں اکیڈمی ایوارڈزکے لئے پاکستانی اکیڈمی کی سلیکشن کمیٹی نے فارن لینگویج فلم ایوارڈز کی کیٹیگری کے لئے فلم میکرز کو اپنی فلمیں اکیڈمی کے پاس جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

فلم سازپچیس اگست تک اکیڈمی کے پاس اپنی فلمیں جمع کراسکیں گے، جس کے بعد کمیٹی ان فلموں کا جائزہ لے گی، اور بعد میں ان میں سے بہترین فلموں کو آسکرز کے لئے بھیجا جائے گا، منتخب شدہ فلم کا اعلان پندرہ ستمبر کوکیاجائے گا، سال دوہزارتیرہ میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فلم زندہ بھاگ کو نامزدگی کے لئے بھیجا گیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں