پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹیم کی نئی جرسی دیکھ کر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹیم کی نئی جرسی دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی 7 فروری کو کی گئی تھی، لاہور کے نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں کیا تھا اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ودیگر شریک تھے۔

افتتاحی تقریب میں عارف لوہار، علی ظفر اور آئمہ بیگ نے پرفارم کیا تھا، لاہور کے میدان میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی جو بابر اعظم کی آمد پر ان کی حمایت پر نعرے لگاتی دکھائی دیے تھے۔

اب پاکستانی خواتین ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بھی نئی جرسی بھا گئی ہے اور انھوں نے اسے زیب تن کرکے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ ثنا نے نئی جرسی کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ نئی جرسی بہت پسند آئی ہے آپ کو کیسی لگی؟

فاطمہ ثنا کی اس پوسٹ پر مداح اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں اور قومی ویمنز ٹیم کی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں