اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانی ٹیم کے لئے ون ڈے میں سال 2014 مایوس کن رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال ون ڈے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی، گرین شرٹس اس سال ایک بھی ون ڈے سیریز اپنے نام نہیں کرسکے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے یہ سال ون ڈے کے لحاظ سے مایوس کن رہا، ہارنے کی روایت نہ ٹوٹ سکی، تمام تجربے ناکام ہوگئے، قومی ٹیم نے اس سال مجموعی طور پر تین سیریز کھیلیں اور ناکامی جیسے جونک کی طرح ٹیم کے ساتھ چمٹ گئی۔

ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ٹیم ایسی گری کے سنبھل ہی نہ سکی، مارچ میں پاکستان نےتین میچز کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کیا،مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور دو ایک سے سیریز ہارگئی۔

- Advertisement -

 اکتوبر میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کی میزبانی کی اور تین صفر سے ناکام ہوئے، سال کا اختتام بھی گرین شرٹس جیت پر نہ کرسکے، یواے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی شاہین اونچی اڑان نہ بھرسکے، پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کیویز نے تین دو سے جیت لی، مجموعی طور پر پاکستان نے اس سال سولہ ایک روزہ میچز کھیلے جس میں سے چھ جیتے اور دس میں شکست ہوئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں