اسلام آباد : حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کیلئے تاریخیں دیدیں، قومی ادارے کے قیمتی اثاثے ہی نجی تحویل میں نہیں جائیں گے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔
قومی فضائی ادارے پی آئی اے کو نیلام کردیا جائے گا، حکومت نے اصولی فیصلہ کرلیا، وزیرنجکاری محمد زبیر کا کہنا ہےقومی مفاد میں سخت معاشی فیصلے کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا، غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا ہے، پی آئی کی نجکاری کاعمل بائیس جولائی سے شروع ہوگا، جب نجکاری کے لئے مالیاتی مشیران کی تقرری ہوگی۔
آئندہ سال جون تک نجکاری کا مکمل کر لیا جائے گا، وزیرنجکاری کا کہناہےادارےمیں پچاس فیصد ملازمین اضافی ہیں،جن کی نجکاری سے پہلے چھانٹی ہوگی، محمدزبیرکہتےہیں اس وقت پی آئی اے میں سولہ ہزار چھ سو ملازمین ہیں، یعنی ایک طیارے کےلئےچھ سو ملازمین، حالانکہ دنیا بھر میں ایک طیارے پردوسوتک ملازمین ہوتے ہیں، محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نجکاری سے پہلے پی آی اے کی ری استرکچرنگ کی جائے گی،ملازمتوں سےعلیحدہ کئےجانے والوں کیلئے بھی پلاننگ کی گئی ہے۔