دبئی: پاکستان اورانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان قرض کی چھٹی قسط کے لئے مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہورہے ہیں جن کے اختتام پرپچپن کروڑڈالرقرض ملنے کی توقع ہے۔
وازرتِ خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہورہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں تکینکی مذاکرات ہوں گے جن میں وزارتِ پانی وبجلی اوروزارتِ خزانہ کے حکام شامل ہیں۔
آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفرے فرینکس کریں گے اورمذاکرات کے اختتام پرپاکستان کو چھٹی قسط ملنے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے چھٹی قسط کے لئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔
پالیسی مذاکرات کا دورفروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیرِخزانہ کریں گے