پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، میزبان اوپنرز نے ایسا کھیلا کہ میچ ڈرا کی جانب لے گئے۔

کھلنا ٹیسٹ میں کوئی ٹیم جیت کا دروازہ نہ کھول سکی،بلے بازوں کا ہاتھ تو کھلا لیکن ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا،کھیل کے آخری روز بنگلادیشی اوپنرز نے ریکارڈ شراکت کے ساتھ دوسری اننگز کا پھر سے آغاز کیا تو ذوالفقار بابر نے پاکستان کو بریک تھرو دلایا لیکن اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی، بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنے قدم جمالئے تھے۔

امرالقیس ایک سو پچاس رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنا کام مکمل کرگئے،دوسرے اینڈ سے تمیم اقبال پاکستان بولرز پر غضب ڈھاتے رہے، تمیم اقبال نے جنید خان کو چھکا لگاکر کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنائی۔

 تمیم اقبال ڈبل سینچری بنانے والے بنگلہ دیش کے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔ آخری روز وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان کچھ گرما گرمی بھی ہوئی جسے کپتان مصباح الحق نے ختم کرایا۔

بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں پر پانچ سو پچپن رنزبنائے تھے کہ میچ دونوں کپتانوں کی رضامندی سے وقت سے قبل ختم کردیا گیا، سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ چھ مئی سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں