منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریز کا آغاز کل لاہور میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز کل لاہور میں ہوگا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی کامیاب واپسی  اور ٹی ٹوئنٹی سیریز گرین شرٹس کے نام رہی، پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

دونوں ٹی ٹوئنٹی کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں عوام کا سمندر امڈ آیا، شائقین کا جوش وخروش بھی عروج پر تھا، پاکستان زندہ باد کے نعروں نے جوش اور بھی بڑھادیا۔

منگل سے لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا, ڈے نائٹ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔

پی سی بی نے ون ڈے سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی واپسی ہوئی ہے۔

دونوں ٹیمیں رواں سال ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں