اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف میں بڑے پیمانے پر عہدوں میں تبدیلیاں کر دی گئی،،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مذکورہ نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا عہدہ تبدیل کر کے انہیں عمران خان کا ترجمان اور پارٹی کی چیف وہیپ مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نعیم الحق کو شیریں مزاری کی جگہ پارٹی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے،جہانگیر ترین کو مرکزی جبکہ شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا نیشنل آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی ذمہ داریاں شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور میں تقسیم کی گئی ہیں ۔اسد عمر ہیڈ آف میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ہوں گے۔