دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ۔کرسمس پر ملک کے تمام گرجا گھروں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مسیحی براداری کرسمس کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،۔۔۔کراچی میں گورنر سندھ عشرت العباد خان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں تمام افراد کو بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذھب جو آزادی ہے کرسمس کے موقع پر بھی اس کا اظہار ہوتا ہے، ملک کے بازاروں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں۔
مسیحی براداری خریداری میں مصروف ہیں، کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کردئیے گئے ہیں ۔۔ملک بھر کے گرجا گھروں کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
کوٹ مومن کے بازاروں میں بھی مسیحی براداری خرید اری میں مصروف ہیں ۔۔سرگودھا میں ضلعی حکومت نے مسیحی برداری کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خردونوش کی فراہمی کیلئے دو روزہ کرسمس بازار لگایا ہے، جس میں اشیائے ضرورت رعایتی نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے تاکہ مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کو بھرپور طریقے سے منا سکے۔