پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی تاریخ رقم کردی۔ مختلف دہشت گردی کے مقدمات میں سزائےموت پانے والے 7 مجرموں کو ایک ہی دن میں تختہ دار پرلٹکا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس کے دو مجرموں کو فیصل آباد، 3 مجرموں کو سکھر ، امریکی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث مجرم کو اڈیالہ جیل اور ایک مجرم کو کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

پشاور آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد پاکستان میں ایک بار پھر پھانسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئےمجرموں کو لٹکانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیرِاعظم نوازشریف کوفون کرکے پھانسیوں پر عملدرآمد روکنے پرزوردیا تھا مگر وزیراعظم نواز شریف نے ان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی مجرموں کو سزا دی جائیگی۔

- Advertisement -

سال 2008 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے پھانسیوں پرعمل درآمد روک دیا تھا مگر ایک بار پھر پشاور سانحہ کے بعد پھانسیوں پر سے عائد پابندی اٹھا کر وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے مجروموں کو کیفرکردار تک بہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور دہشتگردی کے خلاف نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ہی دن میں سات افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں