راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران چار میزائل جدید ملٹی ٹیوب لانچر سے یکے بعد دیگرے لانچ کیے گئے، ایٹمی صلاحیت کا حامل میزائل اپنے ہدف کو با آسانی نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مار اور فرار کی بھی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل ساٹھ کلومیٹر تک اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے میزائل کا کامیاب تجربہ دیکھا اور انجینرز کو مبارکباد پیش کی، میزائل کے کامیاب تجربہ کو سراہتے ہوئے صدر اور وزیرِاعظم نے سائنسدانوں اور انجینیروں کو ان کی غیرمعمولی کامیابی پر مبارکباد دی۔