تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

براہ راست اپڈیٹ: پاکستان بامقابلہ زمبابوے کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا

لاہور: پاکستان بامقابلہ زمبابوے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان نے 0-2 سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان بامقابلہ زمبابوے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا،  موسم کی خرابی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مہمان ٹیم نے جواب میں سنبھل کر کھیلنا شروع کیا لیکن باسٹھ کے اسکور پر میچ گرد آلود موسم اور تیز بارش کے باعث روک دیا گیا۔ بدقسمتی سے پاکستان کا کلین سوئپ کا خواب پورا نہ ہوسکا اور کھیل منسوخ کردیا گیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان نے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے دو سو ستانوے رنز کا ہدف دیا تھا۔جبکہ بارش کے پیش نظر میچ کو چھیالیس اوورز تک محدود کرکے حدف کو بھی 281 کردیا گیا تھا، تاہم موسم کی مزید خرابی کے باعث میچ مکمل طور پر ختم کرنا پڑا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہےتیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے پراعتماد آغاز فراہم کیا، ایک سو پندرہ رنز کی پارٹنرشپ کے بعد اظہر علی چھالیس رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

حفیظ نے اسی رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ ہوتے ہیں پاکستانی بیٹنگ لائن پٹری سے اتر گئی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔ اسد شفیق شعیب ملک، سرفراز احمد، حماد اعظم ڈیبیو میچ کھیلے والے بابر اعظم نے ذمہ داری نبھائی اور چون رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آل راؤنڈر انور علی نے مشکل گھڑی میں ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے سینتیس رنز اسکور میں جوڑے اور پاکستان کا اسکور دو سو چھیانوے رنز تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا،زمبابوے ٹیم کیجانب سے سکندر رضا نے تین،پوفو نے دو ،کریمر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ واش کے بعد شاہینوں نے ون ڈے سیریزمیں بھی وائٹ واش کے لئے نظریں جمالیں ہیں۔ آج کے میچ میں کامیابی گرین شرٹس کیلئے چیمپیئنزٹرافی میں شرکت کی امیدیں روشن کردے گی۔ میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رینکنگ میں دو پوائنٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

 


براہ راست اپڈیٹ



زمبابوے اننگز


پاکستان بامقابلہ زمبابوے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔  

اوور نمبر 09: محمد حفیظ نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 68/0 ہوگیا۔

 

اوور نمبر 08: وہاب ریاض نے 9 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 62/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 07: محمد حفیظ نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 53/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 06: وہاب ریاض نے 5 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 49/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 05: جنید خان نے 13 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 44/0 ہوگیا۔

اوور نمبر 04: انور علی نے 12 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 31/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 03:  جنید خان  نے 4 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 19/0 ہوگیا

 اوور نمبر 02: انور علی نے 9 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 15/0 ہوگیا۔

   اوور نمبر 01:  جنید خان  نے 6 رنز دیئے ، زمبابوے کا مجموعی اسکور 6/0 ہوگیا۔

 


  اداکارہ میراقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی


 

لاہور: اداکارہ میرابھی پاک زمبابوےمیچ دیکھنےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں،صحافیوں نےانگریزی میں پیغام دینےکی فرمائش کردی۔

اداکارہ میرا کوکرکٹ دیکھنےکاشوق جاگا توپاک زمبابوےمیچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں، وہ جس وقت اسٹیڈیم پہنچی پاکستان کی بیٹنگ تقریبامکمل ہوچکی تھی،صحافیوں نےپسندیدہ کھلاڑی کا پوچھا تومیرا نےاپنے بھائی سےپوچھا کون سا کھلاڑی خوبصورت ہے۔

 اداکارہ میرا ٹکٹ دکھاکراندرجانےلگیں توسیکورٹی گیٹ کی بیپ بجنےلگی،جس پروہ پلٹ آئیں، اس دوران میرا کے بھائی احسن کوٹکٹ نہ دکھانے پر روک لیا گیا۔

  جس پرمیرا ناراض ہوکرلوٹ گئیں بعد میں معاملہ حل ہونے پرواپس آگئیں،توصحافیوں نےانگریزی میں بات کرنے کی فرمائش کردی ۔

 

 


پاکستان اننگز


پاکستان نے زمبابوے کو 297 رنز کا حدف دے دیا

آخری اوور : پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 296/9 ہوگیا۔

نویں وکٹ: یاسر شاہ 1 رنز بنا کر  رن آوٹ

اوور نمبر 49: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 284/8 ہوگیا۔

آٹھویں وکٹ: وہاب ریاض 13 رنز بنا کر موفو کی گیند پر آوٹ

اوور نمبر 48: پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 271/7 ہوگیا۔

اوور نمبر 47: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 261/7 ہوگیا۔

ساتویں وکٹ: بابر اعظم 54 رنز بنا کر موفو کی گیند پر آوٹ

اوور نمبر 46: پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 252/6 ہوگیا۔

بابر اعظم اپنے پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب

اوور نمبر 45: پاکستان نے 5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 242/6 ہوگیا۔

اوور نمبر 44: پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 237/6 ہوگیا۔  

اوور نمبر 43: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 227/6 ہوگیا۔  

اوور نمبر 42: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 219/6 ہوگیا۔  

اوور نمبر 41: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 213/6 ہوگیا۔  

چٹھی وکٹ: حماد اعظم 4 رنز بنا کر کریمر کی گیند پر آوٹ

  اوور نمبر 40: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 210/5 ہوگیا۔  

اوور نمبر 39: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 204/5 ہوگیا۔

   

اوور نمبر 38: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 197/5 ہوگیا۔

  پانچویں وکٹ: سرفراز احمد 25  رنز بنا کر  سکندر رضا کی گیند پر آوٹ  

اوور نمبر 37: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 191/4 ہوگیا۔ 

اوور نمبر 36: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 185/4 ہوگیا۔

  اوور نمبر 35: پاکستان نے7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 176/4 ہوگیا۔

   

اوور نمبر 34: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 169/4 ہوگیا۔

  اوور نمبر 33: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 165/4 ہوگیا۔

  اوور نمبر 32: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر  5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 159/4 ہوگیا۔  

چوتھی وکٹ: شعیب ملک 3 رنز بنا کر رن آوٹ   اوور نمبر 31: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 154/3 ہوگیا۔

  اوور نمبر 30: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر  1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 151/3 ہوگیا۔

  تیسری وکٹ: اسد شفیق 13 رنز بنا کر  سکندر رضا کی گیند پر آوٹ  

اوور نمبر 29: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 150/2 ہوگیا۔  

اوور نمبر 28: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 148/2 ہوگیا۔  

اوور نمبر 27: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 140/2 ہوگیا۔  

 

اوور نمبر 26: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 138/2 ہوگیا۔

  دوسری وکٹ: محمد حفیظ 80 رنز بنا کر  سکندر رضا کی گیند پر آوٹ  

اوور نمبر 25: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 134/1 ہوگیا۔

  اوور نمبر 24: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 130/1 ہوگیا۔

  اوور نمبر 23: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 122/1 ہوگیا۔

  اوور نمبر 22: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 120/1 ہوگیا۔

  اوور نمبر 21: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 118/1 ہوگیا۔  

 

 

اوور نمبر 20: پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 115/1 ہوگیا۔

  پہلی وکٹ: اظہر علی 46 رنز بناکر رن آوٹ  

اوور نمبر 19: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 105/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 18: پاکستان نے 7 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 97/0 ہوگیا۔  

اوور نمبر 17: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 90/0 ہوگیا۔  

اوور نمبر 16: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 84/0 ہوگیا۔  

 

 

اوور نمبر 15: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 82/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 14: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 76/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 13: پاکستان نے 10 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 73/0 ہوگیا۔  

اوور نمبر 12: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 62/0 ہوگیا۔  

اوور نمبر 11: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 54/0 ہوگیا۔  

11358863_10205845044077743_725984867_n  

اوور نمبر 10: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 52/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 09: پاکستان نے  5 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 49/0 ہوگیا۔  

اوور نمبر 08: پاکستان نے 3 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 44/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 07: پاکستان نے 11 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 41/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 06: پاکستان نے 2 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 30/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 05: پاکستان نے 8 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 28/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 04: پاکستان نے 1 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 20/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 03: پاکستان نے 4 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 19/0 ہوگیا۔  

اوور نمبر 02: پاکستان نے 6 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 15/0 ہوگیا۔

  اوور نمبر 01: پاکستان نے 9 رنز بنائے،  پاکستان کا مجموعی اسکور 9/0 ہوگیا۔  

 


   میچ ٹاس


  پاکستان کی زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

  اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ قوم کو ہم سے بے پناہ توقعات ہیں سخت گرمی میں بھی لوگ میچ دیکھنے آرہے ہیں۔ کوشش کریں گے کہ میچ جیت کر کلین سوئیپ کریں۔

 

حارث سہیل اورمحمد سمیع کی جگہ جنید خان اوربابر اعظم کو ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔

 

 


   سیریز میں برتری


       پاکستان میں زمبابوے کی ٹیم کی آمد سے تقریباً چھ سال سے بند عالمی کرکٹ کا دروازہ ایک بارپھرکھل گیا ہے۔

پاک سرزمین پرچھ سال بعد ہونے والی ون ڈےسیریز میں زمبابوے کوکلین سوئپ کا سامناکرناپڑا، فتح کاتاج کپتان اظہرعلی کےسر سجا۔  ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں نےشاندار کارکردگی دکھائی ،جس سے شائقین بھی محضوظ ہوئے، واقعی چھ سال کا طویل انتظار فتح کی صورت میں سامنے آیا۔

  اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کئے ہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم اور گرد و نواح کی نگرانی جاری ہے جبکہ پاک فوج کے دستوں نے بھی علاقے میں پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔  


   شائیقین پُرجوش


    تیسرے میچ میں شائقین کا غیر معمولی جوش عروج پررہا،سخت گرمی اور کڑکتی دھوپ بھی شائقین کا جوش وجذبہ کم نہ کرسکی۔

  پاک زمبابوے میچ کا اسٹیج سجا تو ہرطرف کرکٹ کے رنگ بکھرگئے، چھٹی کے دن نےہوم گراؤند پر ہوم کراؤنڈ کا جوش ڈبل کردیا، انٹرنیشنل کرکٹ واپسی پرقومی اسٹارز کودیکھنےکیلئےشائقین کاسیلاب امڈآیا،پاکستان زندہ باد کے نعروں نے جوش اور بھی بڑھادیا۔

   

ہرطرف کرکٹ کا بخار ہے سخت گرمی اورچلچلاتی دھوپ بھی دیوانوں کے جذبوں کو پگلانہ سکی، دھوپ سے پریشان شائقین کرکٹ نےپرچم کو سائبان بنائے رکھا۔ بچے، جوان اورخواتین چہرے پر بینٹنگ ، ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے، پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اسٹیڈیم پہنچے۔

   

دیوانوں کی بڑی تعداد ٹولیوں کی شکل میں جوق درجوق اسٹیڈیم پہنچی، ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلے دو ون ڈے میچز کی طرح اس میچ میں منچلوں کا جوش و جذبہ سر چڑھ کر بولتا رہا۔  

میچ دکھنے کے لئے شائقین کئی گھنٹے قبل ہی میدان میں پہنچ چکی ہے اور ان کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ آج کا میچ دیکھنے کے لئے 30 ہزارکے لگ بھگ شائقین کی آمد متوقع ہے۔


  میچ سے  پہلے کے مناظر


 

Comments

- Advertisement -