تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان 326 پر آؤٹ، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

مانچسٹرٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ قومی بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز پر انگلینڈ کے ابتدائی تین بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 139 رنز دو کھلاڑی آوٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو بابر اعظم 69 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے.

اسد شفیق 7 رنز بنا کر اسٹیورٹ براڈ کا نشانہ بنے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے. اوپنر شان مسعود کے 156 رنز نے پاکستان کو 326 تک پہنچا دیا، بابر اعظم 69 اور شاداب خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور براڈ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے 12 رنز پر ہی 3 مستند بلے بازوں‌ کو پویلین بھیج دیا.

اوپنر برنس 4، سبلی 8 اور بین اسٹوک صفر پر آؤٹ ہوگئے، کپتان روٹ‌ اور پوپ محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں.

Comments

- Advertisement -