اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پاک ریلوے کا تحریک انصاف کو مارچ کیلئے ٹرین نہ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :پاکستان ریلوے نے لانگ مارچ کیلئے تحریک انصاف کو ٹرین نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، بوگیوں کی کمی کے باعث فوری انتظام ممکن نہیں، ڈی ایس ریلوے نے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

تحریک انصاف چودہ اگست کو اسلام آباد میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، کارکنان کی سہولت کیلئے تحریک انصاف نے پاکستان ریلوے کودرخواست دی تھی کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے بارہ اگست کو کراچی سے پنڈی کےلیے اسپشل ٹرین فراہم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے پی ٹی آئی کو ٹرین نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نے بوگیوں اور انجنوں کی کمی کوجواز بنا کرفوری طور پر انتظام سے معذرت کرلی ہے۔

- Advertisement -

ڈی ایس ریلوے نے حکام کو آگاہ کیا کہ اسپیشل ٹرین کی سیکورٹی بھی ممکن نہیں ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس عمل سے حکومت کو فائدہ پہنچے گا  یا تحریک انصاف کوئی اور راستہ استعمال کرے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں