پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سرفراز احمد وکٹ کیپر ہوں گے۔

پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز 11 سے 26 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

رواں ماہ شروع ہونے والی سیریز کے لیے محمد عرفان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، مختار احمد، اسد شفیق، شعیب ملک، محمد رضوان، بابر اعظم ، یاسر شاہ، بلال آصف، عماد وسیم، انور علی، محمد عرفان، احسان عادل اور راحت علی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ان فٹ وہاب ریاض اور حارث سہیل ٹیم سے باہر جبکہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

نوجوان بلے باز صہیب مقصود بھی زخمی ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق وہاب ریاض اگر فٹ ہو گئے تو انہیں سیریز کے آخری دو میچز کے لئے سری لنکا بھیجا جا سکتا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچ کی سیریز کا پہلا میچ گیارہ جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں