کراچی: صدرعوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے خبردار کیا ہے کہ پختونوں کیساتھ رویہ ٹھیک نہ ہوا تو پورا پاکستان بند کرکےدکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا کراچی میں جلسے سے خطاب کہا کہ کراچی سب کاشہرہےکوئی کہےکہ صرف ان کاحق ہےتوغلط ہے، کراچی شہرسےکوئی قوم ختم نہیں ہوسکتی، آصف زرداری ،بلاول سے گزارش ہے پختونوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔
ایمل ولی کا کہنا تھا کہ کراچی کی چابی پختونوں کے پاس ہے، رویہ ٹھیک نہ ہواتو کراچی،پنڈی،اسلام آباد،لاہور بندکرکےدکھائیں گے
انھوں نے کہا کہ 2013میں سب انتخاب لڑرہےتھےہم لاشیں اٹھارہےتھے، اس بارعوام کےمینڈیٹ کوبیچ کرلوگوں کواسمبلی میں بٹھایاگیا، حکومت سےتوقع نہیں کہ وہ آزاد ہوں گےکیونکہ انہیں حکومت ملی ہے۔
سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹی وی کے ذریعے طعنہ دیاجاتاہے وسائل جہیزمیں ملےہیں، خیبرپختونخوامیں قدرتی وسائل پرحق بھی وہاں کےعوام کاہے، ہم نےاپنےسرکی قربانیاں دےکرامن کانعرہ دیاہے، کوئی توقع نہ رکھےکہ ہم جمہوریت کیخلاف کھڑے ہوں گے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ پختونوں کیساتھ سلوک ٹھیک نہیں رکھیں گے تو کراچی نہیں چل سکےگا، پختون جب بھی حق کے لیے اٹھیں گے تو سب بند ہو جائے گا۔
اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ ریاست پختونوں کےساتھ نارواسلوک نہ کرے ، پورا پاکستان بند کرسکتے ہیں چابی میرے ورکرکے ہاتھ میں ہیں۔