کولمبیا کے شہر پراڈیرا میں بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے ایف اے آر سی کے باغیوں پر دھماکے کا الزام عائد کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کولمبیا کے وزیر دفاع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باغی گروپس ملکی حالات کو مشرق وسطٰی جیسی صورتحال میں تبدیل کرنا چاہتے ہی، انہوں نے کہا کہ معاہدوں کے باوجود ایف اے آر سی ملک کے مختلف حصوں میں دھماکے کررہی ہے۔