ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرنصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان رشیدگوڈیل اور کنور خالد یونس نے کہا ہے سابق صدر پرویز مشرف کے و کلاء کو دھمکیاں دیا جانا قابل مذمت ہے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان رشیدگوڈیل اور کنور خالد یونس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ۔
پرویز مشرف کے وکلاء کوہراساں کرناانتہائی غیرمہذب عمل ہے بلکہ عدالتی وقار اور اقدارکے منافی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا مقدمے کی کاروائی میرٹ پر ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جانے چاہئیں۔