پشاورمیں بارش نے تباہی مچادی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے سولہ افراد جاں بحق اور اسی زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پشاور میں تیز آندھی اور بارش نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، جاں بحق ہونے والے بچے مدرسے کے طالب علم تھے طوفانی ہواوں نے درخت گرادیے ، کئی علاقوں میں چھتیں ، دیواریں اور بجلی کے پول زمیں بوس ہوگئے، تیز بارش اور طوفانی ہواوں نے مواصلاتی نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا اور شہر کا بڑا علاقہ بجلی کا نظام فیل ہوجانے کے باعث اندھیرے میں ڈوب گیا ، تیز اور موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ۔