پشاور: نادرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد ہلاک ہوگیا، فرار حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پشاور نادرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر چار شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا جبکہ تین حملہ آور فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشن میاں سیعد کے مطابق ہلاک حملہ آور معمور پولیس حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق فرار حملہ آورں کی تلاش کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت تلاشی لی جارہی ہے۔