پشاور: پولیس نے پشاور کے سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے ملا گوری میں پولیس نے کارروائی کر کے پشاور میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملا گوری میں ایک مکان میں چھاپہ مار کر دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں آٹھ سب مشین گنیں، آٹھ لائٹ مشین گنیں، سات رائفل، آٹھ پستول، مارٹر گولے اور دستی بم کے علاوہ بھاری مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔
گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔