اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف پی ٹی آئی کی قرارداد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف نےمسلح افواج سےمتعلق متنازع تقریر پر الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی۔

الطاف حسین کےخلاف قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی۔ قرار داد میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے فوج کے کردار کو سراہا گیا جبکہ الطاف حسین کی جانب سے فوج پر تنقید اور سخت الفاظ کے استعمال پر شدید مذمت کی گئی۔

قرار دادمیں مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکےواپس لایا جائے۔

- Advertisement -

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والا رینجرز آپریشن امن کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہے اور آپریشن کسی بھی رکاوٹ کے بغیر جاری رہنا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں