پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پنجاب سے آبی ریلا سندھ میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب سے آبی ریلا سندھ میں داخل ہوگیا، ندی نالوں پر طغیانی کے باعث کچے کے علاقے زیرِ آب آگئے، محکمہ آبپاشی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔

راولپنڈی، چترال اور سکھر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں ۔ ندی نالوں میں طغیانی کے با عث قریبی آبادیوں کے مکیں مشکلات سے دوچار ہیں۔

ذرائع کے مطابق نالہ لئی گوال منڈی میں پانی کی سطح نو فٹ سے بلند ہوگئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب چترال میں طغیانی کے باعث کئی مکانات اوردُکانیں تباہ ہو گئیں جبکہ کھڑی فصلوں سمیت زیر کاشت فصلیں بھی سیلاب کی نظر ہوگئیں، بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار عملے کی غفلت کے باعث دو روز سے علاقہ میں بجلی وپانی کی فراہمی معطل ہے ۔

سکھر میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے کچے کے علاقے زیرِ آب آگئے، محکمہ آبپاشی کی جانب سے تمام عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، دریائےسندھ پرواقع تمام بند پر حفاظتی کیمپس قائم کر دے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں