لاہور: چوہدری شجاعت حسین اورمنظور وٹو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سینٹ الیکشن میں اتحاد کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء منظوروٹواورپاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت مارچ میں ہونے والے سینٹ انتخابات میں دونوں جماعتوں کے اتحاد کے امکان کا جائزہ لیا گیا۔
- Advertisement -
اس موقع پرمنظوروٹو نے کہا کہ حکومت خارجہ، داخلہ، دفاع اور معیشت سمیت تمام ملکی معاملات میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لہذا موجودہ ملکی صورتحال کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن متحد ہوکراپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا اس موقع پرکہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دکھیل دیا ہے۔