اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پیپمرا کا اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس 15 روز کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے متعلق پیمرا کا اجلاس ہوا جس اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چار ارکارن نے پیمرا کے فیصلے کے کی مخالفت کی ہے ۔ جبکہ متنازع پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور اے آر وائی نیوز کا معقف سنے بغیر اے آر وائی نیوز بند کرانے پر سرگرم ہیں۔

اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پیمرا کا فیصلہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، صحافتی برادری اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں، صدرپی ایف یوجے راناعظم کہتے ہیں ملک گیراحتجاجی تحریک چلا ئیں گے۔

- Advertisement -

خیبرپختوخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پیمرا کے فیصلے کی بھر پور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور میڈیا کی آزادی کا دور ہے، اے آر وائی نیوز پر پابندی کھلی دہشتگردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیمرا اپنے فیصلے کو واپس لے ۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کہتے ہیں پیمراکافیصلہ سپریم کورٹ کےحکم کےخلاف ہے اےآروائی کےمعاملےپرقانون پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے جمہوریت کے نام لیوا میڈیا کا گلا دبا رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ظلم، دھونس اور دھاندلی ہے، حکومت یہ جنگ ہار چکی ہے، حکومت کے جانے کے دن دور نہیں، حکومت کی عقل پر ماتم کرنے کو دل کرتا ہے ۔

ایم کیو ایم کے رہنماء فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ذاتی طور پر بہت افسوس ہوا ہے، اے آر وائی نیوز کے پاس قانونی آپشن موجود ہے ، جبکہ قانون میں قائم مقام چیئرمین پیمرا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں