لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔
تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پی سی بی نے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا، سولہ رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کھلاڑیوں کا حتمی اعلان ہوگیا۔ دو سو اکیس رنز سے کامیابی سمیٹنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم وننگ کمبینشن ساتھ میدان میں اترے گی، کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر راحت علی اور عمران خان کی کارکردگی سے خوش ہے۔ ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ کی انجری معمولی نوعیت کی ہے دونوں آخری میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔