تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پنجاب حکومت کا من پسند حلقہ بندیوں کے ذریعے بلدیاتی الیکشن جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کرانے کا یقینی موقع مل گیا، الیکشن کمشن پنجاب میں بائیو میٹرک سسٹم لائے تاکہ کسی کو انتخابات پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔
اس سے پہلے شاہ محود قریشی نے تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرے گی، خواتین پر تشدد کے واقعات حقیقت ہیں، جن سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں۔