اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے بقایا جات دینے کی بجائے ڈیڑھ کروڑ روپےواپس مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑ گئے۔

پی ٹی آئی کے دھرنوں میں نت نئی دھنوں سے ماحول گرما دینے والے ڈی جے بٹ کی اپنی ہی بینڈ بج گئی، ڈی جے بٹ نے واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کیا تو تحریک انصاف بھی حساب کا رجسٹر لے کر بیٹھ گئی اور ڈی جے بٹ کو ڈیڑھ کروڑ روپے واپسی کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی جے بٹ کا کہنا ہے ابھی تک نوٹس نہیں ملا بل دینےکےبعدڈھائی مہینوں تک کوئی رابطہ ہی نہیں کیاگیا، تحریک انصاف کے کے مطابق ڈی جے بٹ نے دھرنے اور جلسوں میں پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے وصول کئے۔

- Advertisement -

ڈی جے بٹ کی خدمات کی کل رقم چار کروڑ بارہ لاکھ روپے بنتی تھی، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے اخراجات کی تفصیل کے مطابق تمام چیزوں کے کرائے کی مد میں ٹوٹل بل دس کروڑ تریپن لاکھ سے زائد کا ہے۔

ڈی جے بٹ عجیب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرانے کا نوٹس بھیجا تو پی ٹی آئی نے بھی ڈی جے بٹ سے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں