جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی،پی اے ٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:چودہ اگست کی حکمت عملی طے کرنےکیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

آزادی اورانقلاب مارچ پرحکومتی حلقوں میں ہلچل کےبعد پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک بھی لائحہ عمل طے کر رہی ہیں،انقلاب مارچ روکنےکیلئےپنجاب حکومت نےسرجوڑے ہیں توعمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری، چوہدری برادران اور شیخ رشید کی گرفتاری کی باتیں بھی ہورہی ہیں،جس کے جواب میں چودہ اگست کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے پی ٹی آئی اورپی اے ٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اوراعجاز چودھری شریک ہوں گےجو پی اے ٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور،شیخ زاہد فیاض اورقاضی فیض کے ساتھ حکمت عملی طے کریں گے۔

تحریک انصاف کا وفد علامہ طاہرالقادری سے ملاقات بھی کرے گا، بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان آج شام داتا دربار حاضری دیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں