اسلام آباد : نادرا نے پی پی ایک سو سینتالیس کی فرانزک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش کردی گئی۔ چالیس ہزار سےزائدانگوٹھوں کےنشانات کی تصدیق نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے پی پی ایک سو سینتالیس کی فرانزک رپورٹ چار سو صفحات پر مشتمل ہے۔ الیکشن ٹریبونل میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق چالیس ہزار سےزائدانگوٹھوں کےنشنانت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
چھتیس ہزارسے زائد ووٹوں کا ریکاررڈ ہی موجود نہیں۔ چونتیس ہزار سے زائد ووٹ درست نکلے۔
رپورٹ کے مطابق چار سو چہتر ووٹ بغیر انگھوٹوں کے نشان کے ڈالے گئے ایک سو اڑتیس ووٹ غیر رجسٹرڈ تھے، اکیاسی افراد نے دوبار ووٹ ڈالے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو رپورٹ پر جرح کے لئے تیس مئی کو طلب کرلیا۔