جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چوہدری شجاعت اور سراج الحق طاہرالقادری کی عیادت کو پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے طاہرالقادری عیادت کی ہے، چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ بی۔سی پلان نہیں حکمرانوں کو پورا قاعدہ پڑھانا پڑسکتا ہے۔

مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہر القادری کی عیادت کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت تنہا ہوچکی ہے اور اب شہباز شریف کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے بی اور سی پلان کو سنجیدہ نہ لیا تو انہیں پورا قاعدہ پڑھانا پڑ سکتا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے اور ضرورت اب اس بات کی ہے کہ دونوں فریقین نقصان کے بغیر اپنے اپنے موقف میں لچک دکھاتے ہوئے مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ائیر ایمبولینس فراہم کی جانے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے معالج آج امریکہ سے پاکستان پہنچیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی جماعت حکومت سے کسی قسم کی رعایت نہیں لے گی۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں