جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چوہدری شجاعت کا صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانا موجودہ حکومت کے بس میں نہیں، سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین بابا حیدر زمان سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ ہزارہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہزارہ کو صوبہ بنانے کی سب سے پہلے حمایت کر چکے ہیں اور ان کے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا موجودہ حکومت کے بس میں نہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے اے پی سی میں حکومت کو مکمل اختیار دیا تھا مگر دہشت گردی کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے۔

- Advertisement -

  چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کے جب جلسے منعقد ہوں گے تو وہ اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بابا حیدر زمان کی خواہش پر صوبہ بناﺅ تحریک کونسل میں پاکستان مسلم لیگ کا ایک نمائندہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

بابا حیدر زمان نے چودھری شجاعت حسین کو 12اپریل کو ایبٹ آباد اور لاہور میں ہزارہ بناﺅ صوبہ کی تحریک کے سلسلہ میں جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے دیگر وعدوں کی طرح ہزارہ کے عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدے بھی بھول گئے ہیں، آپ ہمارا ساتھ دیں، عوام کا کوئی مددگار نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں