اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

چپ رہو‘ ایک سنسنی خیز موڑ پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے ڈرامہ ناظرین اس وقت شدید حیرت میں مبتلاہوگئے جب ایک جذباتی ڈرامہ یک دم ایک سنسنی خیز موڑ پر پہنچا، ڈرامے کی مرکزی کردار کو دماغی عارضے میں مبتلا قراد دے دیا گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل سے پیش کیا جانے والا ڈراما ’چپ رہو‘جس کا موضوع گھروں میں خواتین پر ہونے والا جنسی تشدد ہے ، انتہائی سنسنی خیز موڑ پر آچکا ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کردار’رامین‘کو اس کی سگی ماں نے اپنی بڑی بیٹی کا گھر بچانے کے لئے نفسیاتی مریضیہ قرار دے دیا ہے۔

ڈرامے کی مرکزی کردار رامین (سجل علی ) کو اس کے بہنوئی نمیر ( جبران سید) نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بد قسمتی سے رامین کی ماں دنیا کو حقیقت بتائے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

اب رامین کی سچائی پر یقین کون کرے گا، یہ ایک بڑا سوال ہے۔

دوسری جانب رامین کو خود سے قریب رکھنے کے لئے نمیر نے اس کے شوہر ( فیروز خان) کو بہت عمدہ نوکری، اپنے گھر میں رہنے کی سہولت اور گاڑی بھی دی ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں