منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

چیف الیکشن کمشنرکیلئےحکومت اوراپوزیش کاجسٹس(ر)طارق پرویزکےنام پرغور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن نے جسٹس ریٹا ئرڈ رانا بھگوان داس اور جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کے انکار کے بعد پشاور ہائیکو رٹ کے سابق چیف جسٹس اور سابق نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے مشاورت شروع کردی۔

جسٹس (ر) رانا بھگوان داس اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کے انکار کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت اور اپوزیش نے جسٹس (ر) طارق پرویز کے نام پر غور شروع کردیا اس سلسلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خورشید شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور مشاورت کی گئی دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جسٹس (ر) طارق پرویز کی رضا مندی کے لیے ان سے رابطے کیا جا ئے اور اگر وہ چیف الیکشن کمشنر بننے پر تیار ہوں تو ان کا نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا دیا جائے گا۔

جسٹس ریٹا ئرڈ طا رق پرویز پشاور ہا ئیکو رٹ کے چیف جسٹس اور نگران وزیر اعلیٰ کے فرائض بھی انجا م دے چکے ہیں اور دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے دوران وہ نگران وزیر اعلیٰ تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر بننے پر رضا مند ہو تے ہیں یا وہ بھی اپنے ساتھی ججز کی پیروی کر تے ہو ئے اس عہدے کیلئے شکریے کے ساتھ معذرت کرلیتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں