منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

چین کی بڑھتی طاقت، جاپان نے نئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خائف جاپان نے نئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی، نئے پلان کا مقصد خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کو روکنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت جاپان کی کابینہ نے قومی سلامتی کی حکمت عملی اور دفاعی بجٹ میں اضافے کی منظوری دی ہے، نئی جاپانی سیکیورٹی پالیسی کےنتیجےمیں جاپان اگلے پانچ برس میں فوجی سازو سامان خریدے گا جس میں ڈرون، ہوائی جہاز اور خشکی اور پانی پر چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔

جاپان نیا فوجی یونٹ بھی تیار کرے گا جس کے پاس جزیروں پر قبضہ کرنیکی صلاحیت ہو گی۔ نئی قومی سلامتی کی منظوری ایسے وقت دی گئی جب چند ہی ہفتے قبل چین نے خطے کے متنازع علاقے میں نئی دفاعی حد بندیاں کی تھیں، جنھیں امریکہ اور جاپان دونوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

- Advertisement -

نئی حد بندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چین نے کہا تھا کہ اس علاقے پر سے گزرنے والے جہازوں کو اپنے فلائٹ پلان کی پیشگی اطلاع دینی ہوگی اور اپنی شناخت کروانی ہوگی ورنہ ان کے خلاف ہنگامی دفاعی اقدامات کیے جائینگے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق نئی قومی سکیورٹی پالیسی میں جاپانی کابینہ نے اگلے پانچ سال میں دفاعی شعبے کے اخراجات میں پانچ فیصد اضافے کی منظوری بھی دی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں